QR CodeQR Code

گلگت، آغا راحت حسین کی جلال آباد میں صفائی مہم میں شرکت

24 Nov 2019 22:38

اتوار کے روز قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین نے جلال آباد کے جوانوں کے ساتھ مل کر قبرستانوں کے ایریا کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے جلال آباد گلگت میں جوانوں کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اتوار کے روز آغا راحت حسین نے جلال آباد کے جوانوں کے ساتھ مل کر قبرستانوں کے ایریا کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔ انہوں نے جوانوں کے کردار کو سراہا اور ہفتے میں ایک بار قبرستانوں کے ایریاز کی مرمت، صفائی اور مزید بہتری کیلئے انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے جلال آباد کی ویلفیئر کمٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں قبرستانوں کی گلیوں اور نالیوں کی صفائی کریں اور تمام مومنیں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ ویلفیئر کمٹیوں کے جوانوں کے ساتھ مالی تعاون کریں۔ قائد ملت جعفریہ نے تعصبات سے بالاتر ہو کر امن و امان کی فضا کو فروغ دینے اور سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں جوانوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کا رشتہ سب سے عظیم رشتہ ہے، اور مومن مومن کا بھائی ہے اسلئے وہ ایک دوسرے پر حقوق رکھتے ہیں، خدا کی رضا اسی میں ہے کہ وہ ناراض مومن کو منائے اور معافی مانگنے اور معاف کرنے میں پہل کرے۔ خدمت خلق ہی عین عبادت ہے، تمام مومنین کو ویلفیئر کمٹیوں کے ساتھ مل کر انسانی فلاح و بہبود اور انسانی مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے کردار  ادا کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 828824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828824/گلگت-ا-غا-راحت-حسین-کی-جلال-ا-باد-میں-صفائی-مہم-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org