QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم حیدرآباد کا ناورے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

24 Nov 2019 22:26

احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان قرآن کی، حضرت محمد مصطفی (ص) اور اہل بیت (ع) پر حملہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، ناروے میں پہلے بھی ایسے گستاخانہ واقعات ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ وہاں کی حکومت سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے ناورے میں اسلام مخالف اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ناروے کا مکمل بائیکاٹ کرکے ناروے کے شہریوں کا پاکستان میں داخلے اور کسی بھی قسم کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔  احتجاجی مظاہرین سےرحمن رضا، غلام گل حسن مرتضوی، علامہ عمران علی جعفری، سید صفدر عباس عبادی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان قرآن کی توہین، حضرت محمد مصطفی (ص) اور اہل بیت (ع) پر حملہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے میں پہلے بھی ایسے گستاخانہ واقعات ہوئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ وہاں کی حکومت سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ناورے کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 828825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828825/ایم-ڈبلیو-حیدرآباد-کا-ناورے-میں-قرآن-پاک-کی-بےحرمتی-کیخلاف-پریس-کلب-کے-باہر-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org