QR CodeQR Code

قرآن پاک کی بے حرمتی مغرب کی انتہاپسندی کا کھلا ثبوت ہے، محمد حسین محنتی

24 Nov 2019 22:50

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ جس بگاڑ کا شکار اور انسانیت مسائل سے دوچار ہے، اس کا واحد حل بھی سیرت مصطفیٰؐ پر عمل کرنے میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دنیا کا مسقبل قرآن کے قانون اور سیرت طیبہﷺ سے وابستہ ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے عوام سے روزگار اور روٹی چھین لی ہے، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ مغرب کی بوکھلاہٹ، انتہاپسندی اور اسلامی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کشمیر چوک پر ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مسلم کالونی میں منعقدہ جلسہ سیرت النبیؐ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی نائب امراء عبدالسبحان سمیجو، عبدالغنی بجیر، نائب قیم اسد اللہ کاکیپوٹو بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ پاک کتاب کی بے حرمتی کرکے ناصرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح بلکہ پوری انسانیت کی دل آزاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰؐ نے تلوار سے نہیں بلکہ اپنی سیرت و کردار کے ذریعے دنیا کو فتح کیا، آج ہمارا معاشرہ جس بگاڑ کا شکار اور انسانیت مسائل سے دوچار ہے، اس کا واحد حل بھی سیرت مصطفیٰؐ پر عمل کرنے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 828833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828833/قرآن-پاک-کی-بے-حرمتی-مغرب-انتہاپسندی-کا-کھلا-ثبوت-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org