0
Sunday 24 Nov 2019 23:04

افغانستان میں طالبان کے دو حملے، 11 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان میں طالبان کے دو حملے، 11 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی اہلکار سمیت متعدد پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک اقوام متحدہ کی ایک گاڑی کے نزدیک حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔ خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک غیر ملکی شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ خودکش حملے میں پولیس کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ہیڈ کوارٹر کی ایک دیوار بھی منہدم ہوگئی۔ افغان فوج نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔

حکومتی ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا خودکش حملہ نہیں، بلکہ باروی سرنگ کے پھٹنے کے باعث ہوا تھا۔ دھماکے میں ایک غیر ملکی ہلاک اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تاہم غیر ملکی میڈیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حکومتی دعوؤں کے برعکس کہیں زیادہ ہے۔ دوسری جانب صوبے دایکندی میں 200 سے زائد طالبان نے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار ہوکر آئے اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے پولیس چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کیجانب سے امن مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دینے کے باوجود افغانستان میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں شہریوں کی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش