0
Sunday 24 Nov 2019 23:20

میرپور ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

میرپور ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے تھری میرپور کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نون لیگ کے امیدوار چوہدری صہیب کے مقابلے میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے۔ 119 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق   سلطان محمود چوہدری نے 18079 ووٹ کے ساتھ فتح حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے مدِمقابل مسلم لیگ نون کے امیدوار صہیب سعید 14 ہزار 819 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکنوں نے چوک شہیداں میں فتح کی خوشی میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور منوں مٹھاں تقسیم کرکے رات دیر گئے تک شہر میں فتح کا جشن مناتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 828843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش