0
Monday 25 Nov 2019 11:06

یہودی آباد کاری کے خلاف امریکی کانگریس کے 135 ارکان کی قرارداد

یہودی آباد کاری کے خلاف امریکی کانگریس کے 135 ارکان کی قرارداد
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کے 135 ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، جس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی فلسطین میں یہودی بستیوں کی حمایت پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی طرف سے تیار کردہ پیٹشن میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری کی حمایت سے متعلق اپنا بیان واپس لیں۔ خیال رہے کہ یہ پٹیشن ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے، جب چار روز قبل پومپیو نے سال ہا سال سے چلی آرہی پالیسی کے برعکس بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اب فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو خلاف قانون نہیں سمجھتا۔ اس بیان پر عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ 1978 میں امریکا نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اصولی موقف اختیار کیا تھا جس میں ان بستیوں کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کا موقف فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن مساعی کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔
خبر کا کوڈ : 828891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش