0
Monday 25 Nov 2019 11:34

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اور غلام سرور کو معاف کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اور غلام سرور کو معاف کردیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں کے خلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس واپس لے لئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ وکلا نے بتایا کہ دونوں ارکان نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی کابینہ کے دونوں ارکان سے کہا کہ آپ دونوں ذمہ دار پوزیشن پر ہیں اور کابینہ کی نمائندگی کرتے ہیں، خامیاں ہر جگہ پر ہیں کوئی بھی مکمل نہیں، عدالت توقع رکھتی ہے آئندہ آپ عوامی سطح پرزیر التوا کیسز کے حوالے سے رائے نہیں دیں گے، عدالت آپ کو اس عمل کو نظرانداز کر رہی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اداروں کو متنازع کرنا اور لوگوں کا اداروں پر اعتماد خراب کرنا ٹھیک نہیں ہے، آزاد عدلیہ کے لیے اور بھی چیلنجز موجود ہیں، عدالت کو اچھا نہیں لگتا کہ وہ کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، صرف اْس وقت بلاتے ہیں جب انصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ بنے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت شوکاز نوٹس واپس لے لئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ آپ دونوں نے توہین عدالت کی ضرور ہے، اس سب کے باوجود فیصلہ کیا ہے آپ کے شوکاز نوٹس واپس لے لئے، لوگ اس وقت حکومت اور پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، بدقسمتی سے ہم سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزر رہے ہیں، لیکن سیاسی عدم استحکام کا اثر عدالتی نظام پر نہیں پڑنا چاہیے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا تھا کہ کیسے عدالتیں عام افراد کو انصاف نہیں دے رہیں، دھرنے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری روکنے کا چھٹی کے دن حکم دیا تھا، پی ٹی آئی نے جن کو ابھی ایڈووکیٹ جنرل لگایا وہ بھی اس عدالت سے چھٹی کے دن شام کو ریلیف لے چکے، دونوں سائیڈز اسی طرح کرتی ہیں کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ ایسے بیانات دیتے ہیں، سیاست کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد خراب کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 828898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش