QR CodeQR Code

حکومت کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت

25 Nov 2019 18:35

ایف آئی اے نے اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کے زونل افسران سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ پہلے ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا قانون موجود نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کا ناجائز استعمال روکنے کیلئے نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے سائبر کرائم ایکٹ میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کے زونل افسران سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ 2016ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ پہلے ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا قانون موجود نہیں تھا۔


خبر کا کوڈ: 828916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828916/حکومت-کیخلاف-سوشل-میڈیا-پر-پروپیگنڈہ-کرنیوالوں-شکنجہ-سخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org