0
Monday 25 Nov 2019 14:43

توہین عدالت کیس میں فردوس اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول

توہین عدالت کیس میں فردوس اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرتے ہوئے نوٹس واپس لے لئے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پہلے سے محفوظ کیا گیا 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں حکومتی عہدیداران کے ٹی وی پروگرامز کے ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہیں۔ فردوس عاشق اعوان پر عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔ معاون خصوصی نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں۔ انہوں نے وضاحت دی کہ پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے خاص پیرائے(ٹارگٹڈ) میں سوال کیا گیا، میری پریس کانفرنس صرف نواز شریف کے زیرالتوا کیس سے متعلق نہیں تھی۔

جواب کے متن میں شامل ہے کہ میرا کہنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ عدالت نواز شریف کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے، میں نے کہا کہ ہفتے کے روز سماعت سے زیرالتوا کیسز میں عام سائلین بھی مستفید ہو سکیں گے۔ چوہدری غلام سرور خان نے نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلے کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی وزیر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔
 
خبر کا کوڈ : 828933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش