0
Monday 25 Nov 2019 15:17

کراچی میں ٹماٹر کی گرتی ہوتی ہوئی قیمت کو پھر پَر لگ گئے

کراچی میں ٹماٹر کی گرتی ہوتی ہوئی قیمت کو پھر پَر لگ گئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ سے شروع ہونے والی نئی فصل نے کراچی کے بجائے پنجاب کے شہروں کا رخ کرلیا، منافع کے حصول کے لئے بیوپاری کراچی میں محدود سپلائی کررہے ہیں جس کی وجہ سے ٹماٹر کی خوردہ قیمت ایک بار پھر 240 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ہفتہ کے آغاز پر ایران سے ٹماٹر کی وافر مقدار میں آمد اور سندھ سے فصل کے محدود پیمانے پر آغاز سے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آئی تھی اور تھوک سطح پر قیمت 120 سے  150 روپے پر آگئی تھی، جس کے بعد ٹماٹر کی خوردہ قیمت بھی 200 سے کم ہوئی تھی، تاہم یہ صورتحال صرف ایک دن ہی برقرار رہی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہوگیا۔ درآمد کنندگان کے مطابق ایران سے مزید 290 ٹن ٹماٹر کراچی پہنچ گئے تاہم زیادہ قیمت کے لالچ کے باعث سندھ کے ٹماٹر کی پنجاب ترسیل سے ٹماٹر کی کم ہوتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمرز اور آڑھتیوں کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں آنے والی کمی کو بریک لگا ہے کیونکہ زیادہ قیمت کے لالچ میں سندھ کے ٹماٹر پنجاب کو سپلائی کئے جارہے ہیں جبکہ زیادہ پکے ہونے کے باعث ایرانی ٹماٹر کی پنجاب سپلائی ممکن نہیں ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی ٹماٹر میں رس کی مقدار بھی کم ہونے کے باعث کراچی کی مارکیٹ میں مقامی ٹماٹر کی طلب زیادہ ہے، سندھ میں بدین سے کراچی آنے والے ٹماٹروں کی آمد کا سلسلہ رک گیا ہے اور اب بدین سے ٹماٹر پنجاب سپلائی کئے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش