QR CodeQR Code

کراچی، عالمگیر خان سبزیوں سے لدا ٹرک لے کر رنچھوڑ لائن پہنچ گئے

25 Nov 2019 15:25

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کہ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت اشیائے خوردونوش کو سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں بری طرح ناکام ہے اور شہر میں ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے، شہریوں کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کو سستے دام سبزیاں فراہم کرنے کے لئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر خان رنچھوڑ لائن کی سبزی مارکیٹ میں سبزیوں سے لدا ٹرک لے کر پہنچ گئے اور شہریوں کو بازار سے نصف قیمت پر سبزیاں فراہم کیں، عالمگیر خان نے فکس اٹ کے کارکنوں کے ہمراہ رنچھوڑ لائن کی سبزی مارکیٹ میں انٹری دی تو مہنگائی کے مارے شہری ٹرک کے چاروں اطراف جمع ہوگئے اور موقع سے خوب فائدہ اٹھایا، شہریوں کو ٹماٹر 135 روپے کلو، آلو 27 روپے کلو، مٹر 110 روپے کلو، لوکی بیگن 60 روپے کلو اور پیاز 60 روپے کلو فروخت کی گئی، دھنیے کی گڈی کی قیمت 4 روپے اور پودینہ کی قیمت 10 روپے وصول، بند گوبھی 80 روپے اور پھول گوبھی 90 روپے فروخت کی اور پالک، توری، ٹینڈے، پتوں والی پیاز بھی مارکیٹ سے کہیں کم قیمت پر فروخت کی گئیں۔

اس موقع پر عالمگیر خان نے کہا کہ کہ شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت اشیائے خورد و نوش کو سرکاری قیمت پر فروخت کرانے میں بری طرح ناکام ہے اور شہر میں ناجائز منافع خوری کا بازار گرم ہے، شہریوں کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے، ایسے میں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق سبزیاں فراہم کرنے کا مشن شروع کیا ہے، ہر اتوار کو ضلع جنوبی کے بازاروں میں سستے داموں سبزیاں فراہم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 828937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828937/کراچی-عالمگیر-خان-سبزیوں-سے-لدا-ٹرک-لے-کر-رنچھوڑ-لائن-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org