0
Monday 25 Nov 2019 18:50

وزیراعظم کی ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس کے حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ترجمانوں کو بریفنگ دی اور معاشی ٹیم کی معیشت میں حاصل کامیابیوں پر بھی ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس پر حقائق عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو کیس کے قانونی پہلوؤں کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے، اپوزیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق عوام کو گمراہ کر رہی ہے، تحریک انصاف کا دامن صاف ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کروائی ہیں۔
 
اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کردیا، اب اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کے لیے اے پی سی اور احتجاج  کررہی ہے، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی اب 4 سال انتظار کرے، دونوں بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کل ممنوعہ فنڈنگ کیس پر پریس کانفرنس کریں گے، وفاقی وزیر اسد عمر اور فرخ حبیب کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں فارن فنڈنگ کیس کے قانونی پہلوؤں سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 828977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش