0
Monday 25 Nov 2019 19:20
تحریک لبیک کا 29 نومبر جمعۃ المبارک کو ”یوم تحفظ قرآن“ منانیکا اعلان

لاہور، تحریک لبیک یارسول اللہ کا ناروے میں قرآن کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور، تحریک لبیک یارسول اللہ کا ناروے میں قرآن کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے اعلان پر لاہور پریس کلب کے سامنے ناروے میں ہونیوالے دل خراش واقعہ کی مذمت کیلئے ”تحفظ قرآن“ کی خاطر زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت صاحبزادہ مرتضٰی علی ہاشمی، علامہ محمد صدیق مصحفی، صاحبزادہ محمد حامد مصطفٰی جلالی اور حافظ محمد کلیم اللہ نے کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ سینوں میں قرآن بسانے والے، قرآن جلانے کی جارحیت ہرگز برداشت نہیں کر سکتے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آئے روز مغرب کی طرف سے گستاخانہ جسارتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں یورپ میں کی جانیوالی گستاخانہ کارروائیاں تہذیبوں کے تصادم کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں، قرآن جلانے کی یہ جسارت امن عالم کو تباہ کر سکتی ہے۔

اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کیلئے حرمت ِقرآن کے مقابلہ میں مغربی دنیا سے وابستہ مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) 29 نومبر جمعۃ المبارک کو ”یوم تحفظ قرآن“ منائے گی۔ جمعۃ المبارک کے خطبات حقوقِ قرآن کی اہمیت کے بارے میں دیئے جائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد ملک میں تحفظ قرآن مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو عظمت قرآن کی خاطر ناروے کو بھرپور جواب دینا چاہیئے۔ علامہ محمد صدیق مصحفی نے کہا کہ تحفظ قرآن کیلئے ہم بچہ بچہ قربان کر سکتے ہیں، سعودی عرب کے حکمرانوں کی اتنے بڑے ایمانی ایشو پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ صاحبزادہ حامد مصطفٰی جلالی نے کہاکہ قرآن کے دشمن مٹ جائیں گے اور کبھی بھی نہ مٹنے والی ایک حقیقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 828988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش