0
Monday 25 Nov 2019 19:52

ملتان، جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ملتان میں جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام ناروے میں قرآن مجید کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت ناروے جیسے اسلام دشمن ملک سے تمام تعلقات ختم کرے اور ملعون گستاخ قرآن کو سزائے دلوائے, 16 نومبر کا یہ دل سوز واقعہ جس میں پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی گئی، دنیا کو امن کا درس دینے والے درندوں نے مسلمانوں کے دل زخمی کئے ہیں۔مظاہرے کی قیادت ضلعی امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کی مظاہرے سے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری محمد یاسین، سٹی امیر مولانا حبیب الرحمن اکبر، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی زاہد مقصود قریشی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں جمشید اجمل، مولانا محمد ناصر موہانی اور سلیم خان دوتانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ہیرو عمر الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس بہادر جوان کی اسلام اور قرآن سے محبت نے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اسلامی ممالک اس بہادر نوجوان کو مشترکہ ایوارڈ دیں اور اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے ہمیشہ ایسے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور ان واقعات کی روک تھام کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ عالمی سطح پر اسلام مخالف اور مسلمانوں پر ظلم و تشدد جسیے واقعات بند کروانے پر بل پاس کروائے۔ مظاہرین میں جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی، فداالرحمن اکبر، مفتی محمد عثمان قریشی، عبیدالرحمن، محمود الحسن غوری، مولانا عبدالرحیم، انیس الرحمن، سردار مزمل، مولانا خلیل الرحمن، قاری جاوید، حکیم الطاف، قاری اکرم شاہ، حکیم محمد انور مطیع، قاری عبدالواحد، علی رضا، جے ٹی آئی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم، محمد زکریا، قاری فیاض، محب اللہ، قاری سیف اللہ، قاری مختار، مفتی خواجہ حنظلہ محمود صدیقی، جمعیت علمائے اسلام و جمعیت طلبائے اسلام کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 828992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش