0
Monday 25 Nov 2019 19:58

کراچی، تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار دہشت کی علامت ایک بار پھر گرفتار

کراچی، تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار دہشت کی علامت ایک بار پھر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والاسیف عرف ساجد کالا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سیف عرف ساجد کالا کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات شاہ فیصل پولیس نے اہل کاروں پر حملے کے دوران سیف عرف ساجد کالا کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خمی ہوا تھا، ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سیف عرف ساجد کالا 2014ء سے 2017ء تک 14 مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا تھا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ کورنگی کے اسپتال میں لوٹ مار کی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو شناخت کرلیا۔ فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ملزم نے 2019ء میں پولیس اہلکار سے اسلحہ بھی چھینا تھا، سیف عرف ساجد کالا نے چھینے پستول کا نمبر مٹاکر اسے تبدیل کردیا تھا، پولیس اہلکار نے بھی گرفتار ملزم کو شناخت کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 828994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش