0
Monday 25 Nov 2019 20:20

ملتان، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تاجر سراپا احتجاج 

ملتان، ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تاجر سراپا احتجاج 
اسلام ٹائمز۔ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی کوشش کے خلاف مرکزی انجمن تاجران گلگشت گردیزی مارگیٹ اور آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے نعرے بازی کی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی کوشش پر شدید مذمت کی۔ اس موقع پر عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی حرکات پہلے بھی کی جا چکی ہیں مگر اقوام عالم نے مجرمانہ خاموشی کا ارتکاب کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ورنہ دنیاوی امن خطرات سے دوچار رہے گا، مسلمان اس قسم کی مذموم حرکات کو برداشت نہیں کر سکتے اور اقوام متحدہ اس بات کو یقینی بنائے، انہوں نے ناروے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کرے اور پھانسی کی سزا دے اور قرآن کی بے حرمتی کی کوشش کو بچانے والے مرد مجاہد کو رہا کرے، مظاہرے میں عامر روف، رانا محسن، شیخ نیاز، نوید چوہدری، ندیم بٹ، یعقوب شیرا، شیخ محمد اشرف، ندیم احمد، رانا عبدالجبار، شعیب وحید شریک تھے، مظاہرہ کے اختتام پر ناروے کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 828997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش