QR CodeQR Code

ناروے میں قرآن مجید کے خلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

25 Nov 2019 20:28

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں سربراہ نے کہا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان محمد الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالم اسلام قدردانی کرے، اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کے بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے ناروے میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے حالیہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کے خلاف جسارت کا مرتکب تمام ادیان کا مجرم ہے، خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس سینے پر اترنے والی جلیل القدر آخری الہامی کتاب قرآن مجید پوری انسانیت کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے، جس سے ہدایت کے سرچشمے پھوٹتے اور پوری دنیا کو سیراب کرتے ہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب عالم، الہامی کتابوں کے احترام کے قائل ہیں اور خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ناروے حکومت پر مجرم کے مواخذہ کے لئے دباؤ ڈالے تاکہ ایسی بدبختی کوئی اور کرنے کی جرات نہ کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدسات دین کے دفاع پر بہادر نوجوان محمد الیاس کو سلام پیش کرتے ہیں، اس کے عظیم کارنامے کی عالم اسلام قدردانی کرے۔ علامہ رضی جعفر نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کے بجائے مغرب اپنے مذہبی جنونیوں کی تربیت کا انتظام کرے۔


خبر کا کوڈ: 828999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828999/ناروے-میں-قرا-ن-مجید-کے-خلاف-جسارت-کا-مرتکب-تمام-ادیان-مجرم-ہے-علامہ-رضی-جعفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org