QR CodeQR Code

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات

25 Nov 2019 20:48

الوداعی ملاقات میں پاکستانی وزیرخارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا، ایرانی سفیر نے بھی خطہ میں قیام امن اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیرخارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی خطہ میں قیام امن اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کا پاکستان میں گذرا ہوا وقت انتہائی یادگار رہے گا۔ انہوں نے بھرپور معاونت پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 829001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829001/وزیرخارجہ-مخدوم-شاہ-محمود-قریشی-سے-ایرانی-سفیر-مہدی-ہنر-دوست-کی-الوداعی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org