0
Monday 25 Nov 2019 21:08

آئی ایس او ملتان کا 43 واں اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن 8دسمبر کو منعقد ہوگا 

آئی ایس او ملتان کا 43 واں اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن 8دسمبر کو منعقد ہوگا 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے بعد ڈویژنل کنونشن کا اعلان کردیا گیا، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر عاطف حسین کے مطابق ملتان کا 43واں سالانہ اتحادملت واستحکام پاکستان کنونشن 8دسمبر بروز اتوار کو ملتان میں منعقد ہوگا، کنونشن میں ڈویژن بھر سے یونٹس صدور اور کابینہ سمیت اراکین عمومی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں خصوصی طور کراچی سے حجتہ الاسلام والمسلمین آغا نقی ہاشمی اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان ومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں کنونشن میں سابقین آئی ایس او، ڈویژنل صدور اور سینیئرز بھی شریک ہوں گے۔ کنونشن کے اختتام پر الیکشن کے ذریعے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 829006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش