QR CodeQR Code

پاراچنار میں ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب

25 Nov 2019 23:19

اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے تربیت پانے والے 267 جوانوں سے حلف لیا، تقریب میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ فرنٹئر کور کے ستائیسویں بیچ میں مزید 267 جوانوں نے شمولیت کے بعد تربیت حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے ایف سی گراونڈ میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منقعد ہوئی، اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے تربیت پانے والے 267 جوانوں سے حلف لیا، تقریب میں کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ فرنٹئر کور کے ستائیسویں بیچ میں مزید 267 جوانوں نے شمولیت کے بعد تربیت حاصل کی، اس موقع پر پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کرم ملیشیاء کے کمانڈنٹ کرنل جمیل الرحمٰن سمیت سول و فوجی حکام قبائلی عمائدین اور سول انتظامیہ افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 829011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829011/پاراچنار-میں-ایف-سی-کی-پاسنگ-ا-وٹ-پریڈ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org