0
Monday 25 Nov 2019 23:29

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے باعث 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے، نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جائے حادثہ سے ڈیڑھ سالہ ایک بچی کی نعش بھی ملی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں قیمتوں جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 829030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش