0
Monday 25 Nov 2019 23:44

شاہراہ بلتستان منصوبے کیلئے 278 ملین روپے جاری

شاہراہ بلتستان منصوبے کیلئے 278 ملین روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے گلگت سکردو روڈ منصوبے کے لیے فنڈز ریلیز کر دیئے۔ شاہراہ بلتستان منصوبے کے جنرل منیجر محبوب ولی خان بتایا کہ ایف ڈبلیو او کے 778 ملین روپے کے بقایات جات ادا کر دیئے گئے ہیں۔ یہ بقایاجات دو قسطوں میں جاری کیے، 500 ملین روپے کی پہلی قسط 21 اکتوبر کو جاری کی گئی تھی، جبکہ 278 ملین روپے کی دوسری قسط 25 نومبر کو جاری کی گئی، ساتھ زمینوں کے معاوضوں کی مد میں 50 ملین روپے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب این ایچ اے کے ذمہ ایف ڈبلیو او کے کوئی بھی بقایات جات نہیں ہیں۔ جب وقت کے ساتھ ساتھ کام مکمل ہوگا تو ساتھ ریلیز بھی ہو گی۔ لینڈ کمپنسیشن کے حوالے سے کچھ معاملات ہیں جن کو حل کیا جا رہا ہے، اسی لیے روڈ پر جہاں آبادیاں ہیں یا لوگوں کی ملکیتی زمینیں ہیں وہاں کام چھوڑ کر دیگر جگہوں پر کام کیا جا رہا ہے، این ایچ اے کی کوشش ہے کہ جب زمینوں کے معاوضے لوگوں کو ادا کر دیئے جائیں تب وہاں کام شروع کیا جائے، معاوضوں کی مد میں کل 1.2بلین روپے مختص ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ منصوبے کا تقریباً 35 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، 164 میں سے  70 کلومیٹر روڈ میٹل ہو چکا ہے جبکہ 85 کلومیٹر روڈ میٹلنگ کیلئے تیار ہے، ابھی چونکہ سیزن ختم ہو چکا ہے اس لیے میٹلنگ نہیں ہو سکی۔ روڈ پر ٹوٹل 122 کلومیٹر دیواریں تعمیر ہوں گی، ان میں سے چالیس سے ساٹھ فیصد دیواریں مکمل ہو چکی ہیں۔ محبوب ولی کا کہنا تھا کہ رواں سال روڈ پر کام بہت اچھا رہا، یہی رفتار اگلے سال بھی جاری رہی تو جولائی 2021ء تک منصوبہ مکمل ہو گا، اہم کام بلاسٹنگ کا ہے، کیونکہ اس وجہ سے روڈ بلاک بھی ہو سکتا ہے، یہ وقت طلب کام ہے، جب بلاسٹنگ والا کام مکمل ہوگا تو باقی کام پہلے سے ہی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر 20 نئے پل بن رہے ہیں جن کا ڈیزائن فائنل ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ شاہراہ بلتستان منصوبے کیلئے فنڈز کی ریلیز میں تاخیر سے ایف ڈبلیو نے کام معطل کر دیا تھا۔ بلتستان کے عوام نے فنڈز کی ریلیز میں تاخیر کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 829032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش