0
Tuesday 26 Nov 2019 08:56

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں آئی او کا عشائیہ

آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں آئی او کا عشائیہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سابقہ روایات کے مطابق امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب  مرکزی صدر عارف حسین کا کہنا تھا ملت تشیع پاکستان  کے ملی اداروں میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین سجاد نقوی نے  نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او سے ہمارا قلبی لگائو ہے کیونکہ یہ مدر آرگنائزیشن ہے اور ملی خدمات میں ہر اول دستہ کے طور پر نظر آتی ہے، آئی ایس او سے ہمارا رشتہ برادرانہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ملی اداروں میں باہمی محبت وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر  امامیہ چیف سکاوٹ  سابقہ مرکزی کابینہ  کے علاوہ  امامیہ آرگنائزیشن کے کارکنان اور سینئیر رہنما لعل مہدی خان، حسنین جعفر زیدی، اقبال زیدی، انجم ترمذی، نثار ترمذی، سابق مرکزی صدور علی مہدی، اطہر عمران طاہر، قاسم شمسی بھی موجود تھے۔ سابقہ ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر، سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر، نسیم کربلائی، زین زیدی  نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 829045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش