QR CodeQR Code

عمران خان کا جنرل باجوہ کی توسیع کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، معصوم نقوی

26 Nov 2019 21:12

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے دہشتگردی کے خاتمے، مدارس دینیہ کو قومی تعلیمی دھارے میں لانے اور مختلف مکاتب فکر سنی ،شیعہ، دیوبندی اور اہلحدیث کے علما سے دہشتگردی کیخلاف پیغام پاکستان کے نام سے مشترکہ فتویٰ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے وہ فتویٰ ساز فیکٹریاں بند کرنے میں مدد ملی جو شرپسند ملاں مخالف فرقے کیخلاف استعمال کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بہادر، زیرک اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں، ان کی ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت اور استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر ہے، انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے، مدارس دینیہ کو قومی تعلیمی دھارے میں لانے اور مختلف مکاتب فکر سنی ،شیعہ، دیوبندی اور اہلحدیث کے علما سے دہشتگردی کیخلاف پیغام پاکستان کے نام سے مشترکہ فتویٰ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے وہ فتویٰ ساز فیکٹریاں بند کرنے میں مدد ملی جو شرپسند ملاں مخالف فرقے کیخلاف استعمال کرتے تھے۔

پیر معصوم شاہ نے کہا کہ آرمی چیف نے فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شامل کرانے اور ان علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں بھی اپنی خدمات پیش کیں، جس کی وجہ سے دہائیوں سے جاری مسائل ختم ہوئے، اب یہ علاقے قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ جے یو پی کےسربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ دانشمندی پر مبنی اور ملک دشمنوں کیلئے سخت پیغام ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع سے بیرونی اور اندرونی استحکام آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 829046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829046/عمران-خان-کا-جنرل-باجوہ-کی-توسیع-فیصلہ-دانشمندانہ-ہے-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org