QR CodeQR Code

صلح کروانے والے تو 90 فیصد جھوٹ بولتے ہیں، نہیں معلوم چوہدری برادران نے مولانا سے کیا بات کی، اعجاز شاہ

26 Nov 2019 09:17

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی کیس اکاؤنٹس کیس سے بہت کچھ نکلے گا، آصف زرداری کو بھی وہ سہولتیں دینی چاہئیں جو نواز شریف کو دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو کسی نے کچھ نہیں کہنا تھا، جس طرح نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوئے لوگ سوال پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس طرح باہر روانہ ہوئے اور میڈیکل رپورٹ دونوں میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی کیس اکاؤنٹس کیس سے بہت کچھ نکلے گا، آصف زرداری کو بھی وہ سہولتیں دینی چاہئیں جو نواز شریف کو دی گئیں۔  اعجاز شاہ نے کہا کہ صلح کرانے والا 90 فیصد تو جھوٹ بولتا ہے، مجھے نہیں علم کہ چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے کیا کہا۔ انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن) چاہے گی کہ شہباز شریف وزیراعظم نہ بنیں اور مولانا فضل الرحمان بن جائیں؟، چوہدری برادران نے کوئی گارنٹی دی ہوتی تو ہمیں پتا ہوتا۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ کوئی چاہتا ہےکہ وہ عمران خان کی جگہ لے لے گا تو اسے 4 نمبر بس میں بٹھا دیں، تحریک انصاف میں کوئی بھی عمران خان کی جگہ نہیں لے سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 829049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829049/صلح-کروانے-والے-90-فیصد-جھوٹ-بولتے-ہیں-نہیں-معلوم-چوہدری-برادران-نے-مولانا-سے-کیا-بات-کی-اعجاز-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org