0
Tuesday 26 Nov 2019 10:02

مزید 4 سال ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اقدامات برداشت نہیں کرسکتے ہیں، مائیکل بلوم برگ

مزید 4 سال ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اقدامات برداشت نہیں کرسکتے ہیں، مائیکل بلوم برگ
اسلام ٹائمز۔ نیویارک کے سابق مئیر مائیکل بلوم برگ نے تصدیق کی ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے حصہ لیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آخری لمحات میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے 77سالہ مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ میں صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کی دوبارہ تعمیر کر سکوں۔ واضح رہے کہ مائیکل بلومبرگ کی 3کروڑ ڈالر کی اشتہاری مہم امریکی چینلز پر جاری ہے، اس سے قبل کئی ہفتوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ نیویارک کے سابق میئر وائٹ ہاؤس کے لیے امیدوار بننے کی تیاری کررہے ہیں۔

انہوں نے حالیہ ہفتوں میں ابتدائی طور پر ووٹنگ کے عمل میں حصہ بننے والی ریاستوں میں امیدوار کے طور پر فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ارب پتی تاجر کا کہنا تھا کہ ہم مزید 4 سال ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اقدامات برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ لینے کے لیے ڈیموکریٹس کی جانب سے 17 امیدوار سامنے آچکے ہیں، تاہم 50 ارب ڈالر کے مالک مائیکل بلوم برگ کے اس مقابلے کا حصہ بننے سے تمام امیدوار کو ایک جھٹکا ضرور لگا ہوگا۔ سروے کے مطابق امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن اس مقابلے میں سب سے آگے ہیں، جبکہ ان کے پیچھے دائیں بازو کی الیزبتھ وارن اور برنی سینڈرز ہیں۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مائیکل بلوم برگ، جو بائیڈن کو ملنے والی حمایت کا کچھ حصہ اپنی جانب کھینچ لیں گے، جبکہ چند کا ماننا ہے کہ مائیکل بلوم برگ کا عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے کے خلاف لڑنے کا نظریہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم حریف بناتا ہے۔ الیزبتھ وارن اور برنی سینڈرز کی حمایت کرنے والے دیگر افراد ان ارب پتی افراد پر بھاری ٹیکس لگا کر معاشرے سے عدم مساوات کو کم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ مائیکل بلوم برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدوار کی حیثیت سے میں ٹرمپ کے دھوکے کے خلاف کھڑا ہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسلحہ سے تشدد اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے امور پر ٹرمپ کے سب سے بڑا حریف ثابت ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 829051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش