0
Tuesday 26 Nov 2019 12:22

وفاقی حکومت جی بی کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کرے، سید عباس رضوی، ریحانہ عبادی

وفاقی حکومت جی بی کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کرے، سید عباس رضوی، ریحانہ عبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر جی بی کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی اور اسلامی تحریک کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے وفاق کی جانب سے گلگت سکردو روڈ کے فنڈز روکنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایسے گھناونے عمل کے ذریعے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔ جی بی آکر ترقی کی باتیں کرنے والوں نے یہاں کے غیور عوام کو شناخت اور حقوق دینے میں ناکام ہونے کے بعد کروڑوں روپے کے عوامی منصوبوں کے فنڈز کافی عرصے سے روکا ہوا ہے، اب گلگت سکردو روڈ جیسے عظیم منصوبوں کے فنڈز روک کر اس خطے کے لوگوں کو مزید مشکلات اور مسائل سے دوچار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کا سب سے اہم عوامی منصوبہ ہے۔ نئے پاکستان کے نعرے کی وجہ عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ وفاقی حکومت ماضی کی نسبت زیادہ وسائل فراہم کر کے یہاں کے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرے گی لیکن یہاں الٹی گنگا بہنے لگی ہے۔ طے شدہ عوامی پروجیکٹس پر کام رکا ہوا ہے۔ اب گلگت سکردو روڈ پر بھی ہاتھ ڈالا ہے۔ کام بند ہونے کی صورت میں منصوبہ ادھورا رہ جائیگا۔ وفاقی حکومت جی بی کے ساتھ ناانصافی کا سسلہ بند کرے، ہم وفاقی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اسمبلی اور اسمبلی سے باہر اس ناانصافی کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ حتیٰ کہ عوامی جدوجہد کی ضرورت پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 829069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش