0
Tuesday 26 Nov 2019 12:51

ڈی آئی خان، نواز شریف کے بعد عام قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنا شروع کر دیا

ڈی آئی خان، نواز شریف کے بعد عام قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنا شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف کے بعد ڈی آئی خان سنٹرل جیل کے عام قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنا شروع کر دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف ملنے کے بعد سزائے موت سمیت دیگر جرائم میں گرفتار قیدیوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بینائی سمیت ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں، علاج کی سہولیات کیلئے 2، 2 ماہ کی جیلوں سے رخصت دی جائے تاکہ علاج معالجہ کروا سکیں۔ جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف ملنے کے بعد سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں پابند سلاسل قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنے کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیئے ہیں، سنٹرل جیل میں مختلف جرائم میں سزائیں بھگتنے والے قیدیوں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بینائی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسے دیگر موذی امراض میں مبتلا ہیں، جس کے علاج معالجہ کیلئے 2، 2 ماہ کی رخصت دی جائے تاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا مکمل علاج کروا سکیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کیلئے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 829072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش