QR CodeQR Code

فیصل آباد، منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد

26 Nov 2019 14:48

تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے زیرسرپرستی کام کرنیوالے فلاحی ادارے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء رانا رب نواز، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، حاجی محمد اشرف، فرحان عزیز، اللہ رکھا نعیم، اسد رشید، حاجی سلیم، عمیر حنیف، رائے ساجد نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 829077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829077/فیصل-آباد-منہاج-ویلیفیئر-فاونڈیشن-کے-زیراہتمام-12-شادیوں-کی-اجتماعی-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org