0
Tuesday 26 Nov 2019 17:55

قرآن مقدس کی توہین کرنیوالے عالمی امن کے دشمن ہیں، متحدہ علماء محاذ

قرآن مقدس کی توہین کرنیوالے عالمی امن کے دشمن ہیں، متحدہ علماء محاذ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر ناروے میں توہین قرآن کے خلاف کراچی میں احتجاجی اجلاس میں شریک علماء، مشائخ اور رہنماﺅں نے کہا ہے کہ قرآن مقدس کی توہین کرنیوالے دراصل امن عالم کے دشمن ہیں، جو سامراجی قوتوں کے اشارے پر امت مسلمہ کے جذبات کو بھڑکا کر بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں، مسلمان تمام انبیاء کی توہین کو جرم عظیم سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دنیا کی امن پسند قوتیں عالمی سطح پر ایک ایسا قانون تشکیل دینے کیلئے کردار ادا کریں، جس میں قرآن کریم سمیت تمام مقدس کتابوں کی توہین کرنیوالوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ شرکا نے ناورے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین قرآن کا باقاعدہ اجازت نامہ جاری کرنے پر امت مسلمہ سے معافی مانگے، پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ناروے کی موبائل کمپنی ٹیلی نار پر پابندی عائد کرے اور ناروے کی مصنوعات کا ملک میں داخلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی سطح پر مقدس کتابوں اور ہستیوں کی توہین کے خلاف قانون نہیں بنایا جاتا، کسی صورت دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 829110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش