0
Tuesday 26 Nov 2019 18:28
تعلیمی اداروں کا معیار اونچا کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر بلوچستان

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ترقی کی راہ پر گامزن ہے، گورنر بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسینزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلٰی تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کے معیار کو اونچا کرنے، اسٹوڈنٹس کو تمام ضروری سہولیات پہنچانے اور صحت مند تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور میڈیکل تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اس کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے دوسرے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، ہائیر ایجوکیشن کے ایڈیشنل سیکریڑی حیات کاکڑ، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی اور بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر احمد فاروق بازئی سینٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی کے دوسرے سینیٹ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی و انتظامی امور درس و تدریس کے جدید طریقہ کار، اساتذہ اور ملازمین کی تعیناتی اور ترقی میں میرٹ کی پاسداری، یونیورسٹی ہاسٹلوں سے غیرقانونی قابضین کو بے دخل کرنے اور میڈیکل کے نئے کورسز اور پروگراموں کو متعارف کرنے پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر گورنر یاسینزئی نے کہا کہ اساتذہ کی تعیناتی اور ملازمین کی ترقی میں میرٹ کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے ہاسٹلوں کو صرف ریگولر اسٹوڈنٹس اور سرکاری رہائشگاہوں کو متعلقہ ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بولان یونیورسٹی کے دوسرے سینٹ اجلاس میں حکومت بلوچستان سے میڈیکل یونیورسٹی کی ضروریات کے مطابق ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی جس میں صوبائی وزیر صحت اور صوبائی وزیر زراعت، سیکریڑی ہائر ایجوکیشن، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی اور رجسٹرار شامل ہیں۔ اجلاس میں اس بات کابھی فیصلہ کیا گیا کہ متبادل اور خصوصی دی گئی نشستیں جو دوسرے صوبوں میں مختص کی گئیں ہیں ان پر اس سال کے ایم ڈی کیٹ میں میرٹ پر آنے والے طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے تاکہ ان کا قیمتی سال ضائع نہ ہو، اجلاس میں بی یو ایم ایچ (BUMHS)کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ آخر میں اس یقین کا اظہار کیا گیا یونیورسٹی کی سطح پر متعدد نئے تعلیمی پروگرامز شروع کرنے سے میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات میں تربیت کے مواقع میسر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 829114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش