0
Tuesday 26 Nov 2019 18:45

عاصم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

عاصم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ سابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی مدت ملازمت جوائنگ کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش