0
Tuesday 26 Nov 2019 19:30

عمران خان کیلئےآنیوالا مہینہ خطرناک ثابت ہوگا، حافظ حسین احمد

عمران خان کیلئےآنیوالا مہینہ خطرناک ثابت ہوگا، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آنے والا مہینہ عمران خان کیلئے ماضی کی طرح خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، آنیوالے دن ہی ثابت کریںگے کہ ”عدلیہ“ ہی ”سپریم“ہے اور رہی گی، وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران نیازی اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کو بے وقوف بنا کر نواز شریف کو جانے دیا گیا، پھر اس کارخیر میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، سروسز اسپتال کا عملہ، نیب اور جیل کے ڈاکٹرز یا تو شامل تھے یا ان پر بھی ڈاکٹر عدنان کا جادو سر چڑ ھ کر بولا، اس طرح دراصل عمران نیازی کو بے وقوف بنانے کا اصل سہرا ڈاکٹر عدنان کے ہی سر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران نیازی کو چند دنوں میں مزید بے وقوف بنایا جائے گا اور اس کیلئے کسی بھی طرف سے کوئی ”ریسکیو“ نہیں آئے گا، اصل میں نیازی کو سیڑھی پر چڑھا کر اب نیچے سے سیڑھی کھینچنے والے چھپے نہیں رہے۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران نیازی کو اب مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے اس ”امانت“ کا کھوج لگانا ہوگا اور اگر وہ اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو کم از کم چوہدری برادران کو ہی اپنا ہاتھ دکھا دیں۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے کہ عمران نیازی، دسمبر کا مہینہ، جنرل نیازی کی یادیں، پرانا پاکستان، ہتھیار ڈالنے کے بعد بھٹو کا دوسرا پاکستان اور مہربانوں کی مہربانی سے تیسرے پاکستان کے دعویدار ماضی کے دلخراش سانحات کی ناصرف یاد دلاتے ہیں، بلکہ اب اس دسمبر میں اس سانحات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”پرانا پاکستان“، بھٹو کا ”دوسرا پاکستان“، عمران نیازی کا ”تیسرا پاکستان“ کے بعد نیا سال ”عوام کا پاکستان“ کی صورت میں طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 829129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش