QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں سارے چور اکھٹا ہونے ج ارہے ہیں، جمال صدیقی

26 Nov 2019 19:35

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ اے پی سی وفاقی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے ہے، اے پی سی کا اصل مقصد چوری کو بچانے کیلئے این آر او حاصل کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی و سیکریٹری اطلاعات کراچی جمال صدیقی نے مولانا فصل الرحمٰن اور اپوزیشن کے مشترکہ اے پی سی سے متعلق کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اے پی سی میں سارے چور اکھٹا ہونے جا رہے ہیں، سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو کہ تھانیدار ایماندار آیا ہے، جعلی اکاؤنٹ، ٹی ٹی، اقامہ، کمیشن اور کرپشن والے سب ایک جگہ جمع ہونے جا رہے ہیں، اے پی سی میں شریک ہونے والے سیاسی بیروزگار ہیں، اے پی سی وفاقی حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے ہے، اے پی سی کا اصل مقصد چوری کو بچانے کیلئے این آر او حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پر اپوزیشن کی اے پی سی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، پی ٹی آئی نے نہ منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی کرپشن میں ملوث رہی، اس لئے وہ فارن فنڈنگ کیس سے پریشان نہیں ہے، فیصلہ آنے کے بعد سب کلیئر ہو جائے گا اور تنقید کرنے والوں کو پھر منہ کی کھانا پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 829130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829130/مولانا-فضل-الرحمان-کی-اے-پی-سی-میں-سارے-چور-اکھٹا-ہونے-ج-ارہے-ہیں-جمال-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org