0
Tuesday 26 Nov 2019 19:53

خیبر پختونخوا میں سالانہ 90 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہونے لگیں

خیبر پختونخوا میں سالانہ 90 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہونے لگیں
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سالانہ 90 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہونے لگیں ہیں جن میں 40 ہزار خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ پشاور میں عورتوں میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے 10 سرفہرست کینسر میں عورتوں کا چھاتی کا کینسر ٹاپ پر ہے، صوبے میں سالانہ 90 ہزار خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہو رہی ہیں، بدقسمتی سے ان 90 ہزار میں سے 40 ہزار خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں، حکومت ان اموات کو کم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے جس کیلئے قانون سازی بھی زیر غور ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جلد ہی صوبے کا پہلا جدید ترین کینسر اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ نئے بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف ہیپٹالوجی کی پوری ایک منزل چھاتی کے کینسر کا شکار عورتوں کے علاج کیلئے مختص ہوگی، جہاں خواتین کا مفت علاج ہوگا۔ صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مختلف اقسام کے کینسر کا شکار افراد کے مفت علاج کیلئے صوبائی حکومت نے 3 ارب مالیت کے منصوبے کو متعارف کرا رکھا ہے، اس منصوبے میں 24 ارب روپے کے اخراجات نوریٹس ادویہ ساز کمپنی برداشت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب منصوبے کے تحت چھاتی کے کینسر کا شکار عورتوں کے علاج کیلئے ایک ادویہ ساز کمپنی کے اشتراک سے خصوصاََ 2 اضلاع چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہاں عورتوں کیلئے کیمو تھیراپی سنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 829131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش