0
Tuesday 26 Nov 2019 19:58

خیبر پختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل

خیبر پختونخوا پولیس کے 16 افسران تبدیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کے 16 افسران کو دوسری جگہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کوہاٹ، ڈی آئی خان، مانسہرہ، ہنگو، خیبر اور مہنمد کے ڈسٹرک پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق واحد محمود ڈی آئی خان، ڈاکٹر محمد اقبال خیبر اور فضل احمد کو مہمند کا ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد قریش کرم، صادق حسین مانسہرہ، شاہد احمد ہنگو اور منصور امان کو ڈی پی او کوہاٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کاشف ذوالفقار ڈی پی او نوشہرہ اور وسیم خلیل کو ایس پی ٹریفک پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام تقرریاں اور تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 829132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش