0
Tuesday 26 Nov 2019 21:07

ملتان، بخاری کالونی میں پروفیسر پر وحشیانہ تشدد، دو ملزم گرفتار، تفتیش کا دائرہ وسیع

ملتان، بخاری کالونی میں پروفیسر پر وحشیانہ تشدد، دو ملزم گرفتار، تفتیش کا دائرہ وسیع
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے بخاری کالونی میں پروفیسر پر اوباش لڑکوں کے تشدد کرنے کے واقعہ میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، پولیس تھانہ کینٹ نے مدعی کے تتیمہ بیان پر مقدمہ میں نامزد ہونے والے چھ ملزمان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کو آج ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے تھانہ کینٹ کے علاقے بخاری کالونی میں تقریبا پچیس روز قبل اوباش نوجوانوں نے لڑکیوں کو چھیڑ خانی سے منع کرنے پر ٹیچر اعجاز پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیا، تو پولیس تھانہ کینٹ حرکت میں آگئی۔ پولیس نے تشدد کے واقعہ کے مقدمہ میں مدعی کے تتیمہ بیان پر چھ ملزمان کو نامزد کردیا ہے۔ اس حوالے سے کینٹ پولیس نے جب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو دو ملزمان احمد کمال اور حسن فاروق کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے گرفتار ہونے والوں میں مقدمہ کا مرکزی ملزم حمزہ کمال کا بھائی بھی شامل ہے۔ جس نے تشدد کرنے ٹیچر کی ویڈیو بنائی تھی، پولیس تھانہ کینٹ نے زیرحراست ملزمان کی تفتیش شروع کردی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاہ مقدمہ کے دیگر نامزد ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ مقامی پولیس نے تشدد کے واقعہ کی ایف آئی آر 379.337L2.148.149, دفعات کے درج کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 829137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش