0
Tuesday 26 Nov 2019 22:42

پاراچنار، این ایس ایف پاکستان کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل

پاراچنار، این ایس ایف پاکستان کے زیر اہتمام سٹڈی سرکل
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل ماڈل کالج پاراچنار میں این ایس ایف پاکستان پاراچنار یونٹ کے زیر اہتمام ایک سٹڈی سرکل ہوا، جس میں نیشنل سٹوڈنٹ فیڈریشن اور پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء فہیم عامر اور صابر علی حیدر لاہور سے تشریف لائے، سٹڈی سرکل کے عنوان "طبقاتی نظام تعلیم" پر بات کرتے ہوئے صابر علی حیدر نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے غریب طبقہ مزید مسائل کا شکار ہو رہا ہے، اس کا بڑا نتیجہ یہ ہے کہ غریب کے لئے روزگار حاصل کرنا مزید دشوار ہوگیا ہے، گزشتہ 35 سالوں سے سامراج کے پالوں نے طلباء یونین پر پابندی لگا کر غریب طلباء کو سیاست کے میدان سے بے دخل کردیا ہے، اس طرح غریب طبقہ کے لئے سیاست کو شجر ممنوعہ بنا دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف کے فہیم عامر نے کہا کہ نومبر پاکستان کی انقلابی جدوجہد کا ایک اہم مہینہ ہے، اسی مہینے کی 13 تاریح ایوب خان کی آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والے عظیم انقلابی حسن ناصر کی شہادت کا دن ہے، اور اسی مہینے ہی کی 29 تاریح کو NSF Pakistan نے پشاور پریس کلب میں "طلباء یکجہتی مارچ" کا اعلان کیا ہے، کیونکہ طلباء ہی ہیں جو پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں، جو لوگ طلباء یونین کے خلاف ہیں وہ یا تو سمجھتے نہیں یا سامراج کے ساتھی ہیں، انہوں نے گزشتہ 35 سال کو طلباء سیاست کی قحط سالی قرار دیا اور مزید کہا کہ ان 35 سال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے پاراچنار کے طلباء کو تاکید کی کہ کتاب دوست بنیں، غریب طبقے کے حقوق کے لئے میدان میں آئیں اور 29 نومبر کو طلباء یکجہتی مارچ ضرور کریں۔

این ایس ایف پاراچنار کے ساتھی مجاہد طوری نے کہا کہ انقلاب وقت کی اولین ضرورت بن گئی ہے لیکن اس کے لئے لوگوں کو شعور دینا ہے جو طلباء اور ٹیچرز ہی دے سکتے ہیں۔ سوال و جواب سیشن میں مولانا مزمل حسین، احمد حسین، سید عرفان، میثم علی، لیکچرر ساجد حسین، لیکچرر طاہر حسین، ندیم حسین، مظفر حسین، حسنین، عرفان حیدر، محمد حسن، محمد علی، محمد کاظم، ذیشان حیدر اور صدیف حسین نے باقی سب کو مستفید کیا۔ آخر میں این ایس ایف پاراچنار کے آرگنائزر حسنین نے کرسٹل واٹر کے مجاہد حسین مجاہد، ایف ایم سی کے مظہر طوری اور کامران حفیظ کا ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 829151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش