QR CodeQR Code

نیٹکو گلگت بلتستان کا قومی ادارہ ہے، جمیل احمد

4 Jul 2011 21:08

اسلام ٹائمز:یونین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان نے کہا کہ نیٹکو سمیت دیگر قومی ادارے اس انداز میں کام کریں تو اس سے نوزائدہ صوبے میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی اور علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔


 گلگت:اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے کہا ہے کہ نیٹکو ایمپلائز یونین گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے جائینگے، نیٹکو گلگت بلتستان کا قومی ادارہ ہے اور اس ادارے نے جہاں پسماندہ خطے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی ہیں، وہی اس ادارے کی بدولت بے روزگاری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یونین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ نیٹکو سمیت دیگر قومی ادارے اس انداز میں کام کریں تو اس سے نوزائدہ صوبے میں ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی اور علاقے میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ اُنہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو اولیت دیں اور غیرضروری سیاسی و غیر ضروری سرگرمیوں کی بجائے اپنا وقت اس ادارے کی ترقی پر صرف کریں تاکہ یہ قومی ادارہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے اور اس ادارے کے پھیلاو کے ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 82916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/82916/نیٹکو-گلگت-بلتستان-کا-قومی-ادارہ-ہے-جمیل-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org