QR CodeQR Code

بلتستان یونیورسٹی کا پہلا سلیکشن بورڈ اجلاس 23 دسمبر کو ہوگا، رجسٹرار

26 Nov 2019 23:53

یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان کا کہنا تھا کہ متعلقہ بورڈ کے تحت تمام اسامیاں مستقل بنیادوں پر پُر کی جائیں گی۔ متعلقہ کمیٹی کی طرف سے ہونے والی شارٹ لسٹنگ کے بعد غیر حتمی فہرست جو کہ متعلقہ اُمیدواروں پر مبنی ہوگی کو بلتستان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی کا پہلا سلیکشن بورڈ کا اجلاس 23 دسمبر 2019ء کو ہوگا۔ متعلقہ بورڈ کے تحت تمام اسامیاں مستقل بنیادوں پر پُر کی جائیں گی۔ متعلقہ کمیٹی کی طرف سے ہونے والی شارٹ لسٹنگ کے بعد غیر حتمی فہرست جو کہ متعلقہ اُمیدواروں پر مبنی ہوگی کو بلتستان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ نہ ہونے والے اُمیدواروں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر رجسٹرار آفس سے شارٹ لسٹ نہ ہونے کی وجوہات معلوم کریں۔ رجسٹرار آفس اپنی صوابدید اور کمیٹی کی نگرانی میں متعلقہ وجوہات کا جائزہ لے گا تاکہ کسی بھی اُمیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ رجسٹرار کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان سے ماہر اور قابل افراد بہت جلد بلتستان یونیورسٹی کی فیکلٹی لسٹ میں شامل ہوں گے۔ یہ ایک بڑا اعزاز ہو گا جب مایہ ناز اساتذہ کی صورت میں بہتر سے بہتر افراد ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 829180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829180/بلتستان-یونیورسٹی-کا-پہلا-سلیکشن-بورڈ-اجلاس-23-دسمبر-کو-ہوگا-رجسٹرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org