0
Wednesday 27 Nov 2019 00:18

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ شیخ رشید کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کی معطلی کے حوالے سے کیس میں اٹارنی جنرل انور منصور کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے پر وزیر قانون بیرسٹر فروغ پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے رضا کارانہ استعفیٰ دیا ہے کیوں کہ بطور وزیر وہ آرمی چیف کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہو سکتے تھے جب کہ وہ کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے دوبارہ کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش