QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، غیر یقینی صورتحال 120ویں دن بھی جاری

27 Nov 2019 08:44

دفعہ 370 کی تنسیخ کے 120 دن مکمل ہونے کے درمیان وادی کشمیر میں غیر یقینی اور تذبذب سے بھرپور صورتحال برقرار ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی معطلی کے ساتھ ساتھ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی مقفل پڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ما بعد 5 اگست وادی کشمیر میں میں پیداشدہ صورتحال تذبذب کی کیفیت اور غیر یقینی ہڑتال جمعرات  کو 120ویں روز بھی جاری رہی، جس دوران شہر و دیہات میں محدود کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوتی رہیں جبکہ نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آواجاہی بھی رواں دواں رہی، تاہم وادی کشمیر میں مین اسٹریم لیڈران کی تاریخ ساز نظر بندی برقرار رہنے کے بیچ انٹرنیٹ خدمات اور ایس ایم ایس بھی معطل ہے۔ دفعہ 370 کی تنسیخ کے   120دن مکمل ہونے کے درمیان وادی کشمیر میں غیر یقینی اور تذبذب سے بھرپور صورتحال برقرار ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی معطلی کے ساتھ ساتھ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بھی مقفل پڑے ہیں۔ ریل سروس کو محدود ہی لیکن بحال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً تین ماہ سے جگہ جگہ پر ناکہ بندی لگا دی گئی ہے، بڑی تعداد میں کشمیریوں کو بھارتی فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تمام شعبوں کے ساتھ ساتھ صحافی، تاجر اور طلاب کو انٹرنیٹ کی پابندی سے شدید نقصانات کا سامنا درپیش ہے۔ طلاب نئے کلاسوں اور نئے اسکولوں و کالجوں میں داخلے لینے سے بھی رہے اور آن لائن فارم جمع کرنا بھی انکے لئے ممکن نہیں ہے۔ انٹرنیٹ اور پری پیڈ سروس کی بحال کے حوالے روز افواہیں پھیلتی رہتی ہیں لیکن حکومت اس حوالے سے ابھی تک کوئی اقدام کرتی نہیں دکھائی دیتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 829198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829198/مقبوضہ-کشمیر-غیر-یقینی-صورتحال-120ویں-دن-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org