QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں کا لامنتاہی سلسلہ جاری، 70  افراد پر پی ایس اے عائد

27 Nov 2019 08:47

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ اور مختلف ایجنسیوں نے کشمیر کے یمین و یسار میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً چار ماہ کا وقت گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد مختلف جیلوں میں قید ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد بھارتی ایجنسیوں نے 4 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیکر مختلف جیلوں اور تھانوں میں قید کیا ہے تاہم اگرچہ بعد میں وقفے وقفے سے بڑی تعداد کو رہا کردیا گیا لیکن ابھی بھی مقامی و بیرونی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی ایک وسیع تعداد موجود ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے جیل خانوں کے اندر کسی بھی ناامنیت و روکنے کے لئے مزید 70 افراد پر نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے بھارت کے مختلف جیلوں میں منتقل کیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ اور مختلف ایجنسیوں نے کشمیر کے یمین و یسار میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً چار ماہ کا وقت گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد مختلف جیلوں میں قید ہے جن میں سے کئی افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا جاچکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور ممبر آف پارلیمنٹ فاروق عبداللہ جنہوں نے اپنی پوری عمر میں کشمیر پر بھارت کے جبری قبضے کی حمایت کی ہے پر بھی پی ایس اے عائد کیا ہے۔ مزاحمتی قائدین کی ایک بڑی تعداد بھی بھارتی جیلوں میں قید ہے اور دوسری سطح کی قیادت گھروں میں ہی نظربند ہے۔ لوگ ڈر کے مارے گھروں میں رہنے میں اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 829202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829202/مقبوضہ-کشمیر-میں-گرفتاریوں-کا-لامنتاہی-سلسلہ-جاری-70-افراد-پر-پی-ایس-اے-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org