QR CodeQR Code

عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کرنا چاہئے، چوہدری شجاعت

27 Nov 2019 10:16

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنرل مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، عوام کی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جنرل مشرف کا کٹا کھولنے کا کیا فائدہ ہوگا، عوام کو امیدیں دلا کر دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کو بے نقاب کرنا چاہئے، عوام کی فلاح و بہبود کو اولیت دینے کی بجائے نئے گورکھ دھندوں میں نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر خرابیوں کا خاتمہ ہوگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے اپنے لیگل ایکسپرٹس سے کہا ہے کہ ہماری پارٹی سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کرے تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاملات خرابی کی جس سطح پر پہنچ گئے ہیں اس کا اصل ذمہ دار کون ہے پہلی حکومتیں، پچھلی حکومت یا موجودہ حکومت۔


خبر کا کوڈ: 829218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829218/عوام-کو-امیدیں-دلا-کر-دھوکہ-دینے-والے-سیاستدانوں-بے-نقاب-کرنا-چاہئے-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org