QR CodeQR Code

آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کا حق ہے، اعتزاز احسن

27 Nov 2019 11:16

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیر اعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا وزیر اعظم کا حق ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پارلیمنٹ کی خود مختاری ہے، آرٹیکل 245 وزیراعظم کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن صیح ہے یہ غلط اس کو بعد میں چیلنج کیا جا سکتا ہے، مگر یہ وزیر اعظم کو اختیار ہے اور نہ ہی اس بات کو چیلنج  کیا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم نے ایکسٹینشن کیوں دی۔ اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ ایکسٹیشن کا اختیار نہ خود آرمی چیف کے پاس کے نہ چیف جسٹس کے پاس ہے، میں نے آرٹیکل 245 میں گذشتہ روز کی گئی ترمیم نہیں دیکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 243 واضح کہتا ہے کہ صدر صرف اسکو ایکسٹیشن دے سکتا ہے جس کی تجاویز وزیر اعظم دے۔
 


خبر کا کوڈ: 829233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829233/آرمی-چیف-کو-ایکسٹینشن-دینا-وزیراعظم-کا-حق-ہے-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org