QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے کے کے ایچ سے ملحقہ سروس روڈ کا منصوبہ ختم کر دیا، حفیظ الرحمٰن

27 Nov 2019 12:00

گلگت میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی جی بی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں کیلئے سروس روڈ کی تعمیر کیلئے احکامات دیئے تھے جس کی روشنی میں سروس روڈز کی تعمیر کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کر کے منصوبہ منظوری کے آخری مراحل میں تھا۔ موجودہ وفاقی حکومت نے اس اہم منصوبے کو ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کے کے ایچ سے ملحقہ سروس روڈ کا منصوبہ ختم کر دیا۔ پڑی بنگلہ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں کیلئے سروس روڈ کی تعمیر کیلئے احکامات دیئے تھے جس کی روشنی میں سروس روڈز کی تعمیر کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کر کے منصوبہ منظوری کے آخری مراحل میں تھا۔ موجودہ وفاقی حکومت نے اس اہم منصوبے کو ختم کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت اور این ایچ اے سے شاہراہ قراقرم سے ملحقہ آبادیوں کیلئے سروس روڈز کی تعمیر کیلئے بات کی جا رہی ہے، اگر وفاقی حکومت نے اس منصوبے کیلئے فنڈز فراہم نہیں کئے تو صوبائی حکومت اپنے وسائل سے قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کو روکنے کیلئے فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 829248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829248/وفاقی-حکومت-نے-کے-ایچ-سے-ملحقہ-سروس-روڈ-کا-منصوبہ-ختم-کر-دیا-حفیظ-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org