0
Wednesday 27 Nov 2019 12:24

نئے چیف سیکرٹری پنجاب جنرل باجوہ کے کورس میٹ ہیں

نئے چیف سیکرٹری پنجاب جنرل باجوہ کے کورس میٹ ہیں
اسلام ٹائمز۔ نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان پاک فوج کے مرحوم جنرل حمید گل کے اے ڈی سی رہنے کی وجہ سے پاک فوج میں بھی انتہائی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، وہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کورس میٹ بھی ہیں۔ میجر اعظم سلیمان کو وزیراعظم عمران خان نے مکمل اختیارات دے کر پنجاب بھیجا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ کسی سیاسی دباو کے بغیر سخت انتظامی فیصلے کریں۔ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان کو ان کی پسند اور مرضی سے ایک اچھا پولیس افسر، انسپکٹر جنرل پولیس کے طور پر دیا گیا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سیکرٹری داخلہ کے طور پر میجر اعظم سلیمان کے ماتحت ہی ایک ادارے نیشنل پولیس فاونڈیشن کے ایم ڈی تھے۔ وہ بھی اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری پنجاب میجر اعظم سلیمان اس وقت وفاقی سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ جنہیں اب چیف سیکرٹری پنجاب کی ذمہ داری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے انہوں نے پاک فوج اور دوسرے اداروں کیساتھ مل کر دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مثالی اور دلیرانہ اقدامات اٹھائے تھے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان اپنی محنت، دیانت، ذہانت اور بر وقت فیصلوں کی وجہ سے پہچانے جانیوالے سخت گیر افسر ہیں، جنہیں پنجاب کے حوالے سے کام کرنے کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے اور ان کے سامنے پنجاب کے انتظامی اور امن و امان کے حوالے سے شائد ہی کوئی مسئلہ چھپا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 829259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش