QR CodeQR Code

عامر خان نے وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتوں کو افواہ قرار دیدیا

27 Nov 2019 14:32

کراچی میں عيد ميلادالنبی (ص) کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ايم کيو ايم پاکستان نے کہا کہ حکومت کو بہت تحمل مزاجی سے فیصلے کرنا ہوں گے، اداروں کو تصادم سے بچنا ہوگا۔ عامر خان نے اتحادی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ فروغ نسیم اچھے وکیل ہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں ايم کيو ايم کی جانب سے منعقدہ عيد ميلادالنبی (ص) کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ فروغ نسیم کابینہ کے پہلے اجلاس میں نہیں تھے۔ انہوں نے وزیراعظم اور فروغ نسیم میں ناراضی کی باتوں کو افواہیں قرار دیا۔ عامر خان نے کہا کہ حکومت کو بہت تحمل مزاجی سے فیصلے کرنا ہوں گے، اداروں کو تصادم سے بچنا ہوگا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اتحادی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 829303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829303/عامر-خان-نے-وزیراعظم-اور-فروغ-نسیم-میں-ناراضی-کی-باتوں-کو-افواہ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org