0
Wednesday 27 Nov 2019 15:38

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی ہے، فواد چوہدری

آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہر ادارے کے سربراہ کی تقرری کا معاملہ مختلف ہے، یہ معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری نے کہا آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ یکسو ہے اور مدت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ جو متفقہ فیصلہ کرتی ہے، وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں، مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم اور کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل قانونی سے زیادہ سیاسی مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاک فوج آرگنائز اور عمل کرنے والا ادارہ ہے، وفاقی حکومت آرمی سے متعلق قواعد اور ضوابط بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 829318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش