QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کا تین روزہ استحکام پاکستان کنونشن 29 نومبر تا یکم دسمبر کو ہوگا

27 Nov 2019 16:54

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما آئی ایس او کراچی میثم زیدی نے کہا کہ ہفتہ کی رات شبِ شہداء کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں شہید میجر عدیل عباس کے والد خطاب کرینگے جبکہ اتوار کی دوپہر اتحاد ملت کانفرنس ہوگی، کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری فنانس اور چیئرمین کنونشن میثم زیدی نے کہا ہے کہ تین روزہ استحکام پاکستان کنونشن 29 نومبر تا یکم دسمبر کو ہوگا، کنونشن کا آغاز مرکزی امام بارگاہ گراؤنڈ میں اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا، جس میں اسکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے 40 ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کنونشن میں شہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین کنونشن انہوں نے کراچی میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میثم زیدی نے مزید بتایا کہ کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار کراچی میں ہوگا اور جشنِ معصومین (ع) کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز تعلیمی سیمینار میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، ہفتہ کی رات شبِ شہداء کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہید میجر عدیل عباس کے والد خطاب کریں گے جبکہ اتوار کی دوپہر اتحاد ملت کانفرنس ہوگی۔ کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 829336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/829336/آئی-ایس-او-کراچی-کا-تین-روزہ-استحکام-پاکستان-کنونشن-29-نومبر-یکم-دسمبر-کو-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org